Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹویوٹا ٹائم اٹیک چیمپیئن شپ کے آخری مراحل میں کانٹے کے مقابلے

چیمپیئن شپ کے پہلے دن کے پروگرام میں انتظامی پڑتال اور تکنیکی معائنے شامل تھے (فوٹو: ایس پی اے)
2026 سعودی ٹویوٹا ٹائم اٹیک چیمپیئن شپ کے تیسرے اور آخری راؤنڈ کا پہلا دن گزشتہ روز جدہ کورنِش سرکٹ پر مکمل ہوا جو سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کی نگرانی اور باخشب موٹر سپورٹس کے زیر انتظام منعقد ہوا جبکہ جمیل موٹر سپورٹ اس کا آفیشل پارٹنر ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس راؤنڈ میں لیڈیز کپ کے علاوہ 11 کیٹیگریز میں 74 ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔
پہلے دن کے پروگرام میں انتظامی پڑتال اور تکنیکی معائنے شامل تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حصہ لینے والی گاڑیاں منظور شدہ تکنیکی ضروریات اور حفاظتی معیار پر پورا اترتی ہیں۔
اس کے بعد مقابلے کے قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے لیے ڈرائیورز کا لازمی بریفنگ سیشن ہوا، جس کے بعد فری پریکٹس سیشنز نے ڈرائیورز کو حتمی ریسوں سے پہلے اپنی گاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھنے، سیٹنگز کو درست کرنے اور مناسب ریسنگ لائنز منتخب کرنے کا موقع دیا۔

مقابلے کل شام 4:00 بجے پہلے ریس سیشن اور شام 7:00 بجے دوسرے سیشن کے ساتھ جاری رہے گا۔ ہر کیٹیگری میں فاتحین کا فیصلہ دونوں سیشنز کے دوران ریکارڈ کیے گئے بہترین وقت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اس تقریب کا اختتام رات 11:00 بجے حتمی نتائج کے اعلان اور انعامات کی تقسیم کی تقریب کے ساتھ ہوگا جو 2026 کے سیزن کے اختتام کی نشاندہی کرے گا۔

 

شیئر: