ادارہ ٹریفک پولیس نے جدہ کورنیش میں ہونے والی ایس ٹی سی فارمولا ون ریس تیسرے مرحلے کے لیے ٹریفک منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق ٹریفک پولیس نے کورنیش کو جانے والے بعض راستوں کو عام ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں فارمولا ون کار ریس کےلیے دنیا کا سب سے طویل ٹریک تیارNode ID: 620851
-
جدہ میں فارمولا ون ریس، پہلا دن کیسا رہا؟Node ID: 624116
جدہ ٹریفک پولیس منصوبے کے تحت فارمولا ون ریس کی تیاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز 17 اپریل سے 21 اپریل تک ہوگا۔
اس ضمن میں کورنیش کو جانے والی شہزادہ فیصل بن فہد روڈ اور کورنیش کی ذیلی شاہراہ کو پر فارمولا ون کی تیاریوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔