سعودی ہل کلائمب چیمپئن شپ 2026 کا پہلا مرحلہ، خواتین ڈرائیور بھی شریک
سیزن کا تیسرا اور آخری راونڈ 31 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹویوٹا ہل کلائمب (پہاڑی چڑھائی) چیمپئن شپ 2026 کا پہلا مرحلہ طائف کمشنری کے علاقے الشفا میں ’عقبہ المحمدیہ‘ ٹریک پر اختتام پذیر ہو گیا۔
ایس پی اے کے مطابق چیمپئن شپ کا انعقاد سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کی زیر نگرانی، باخش موٹر سپورٹس اور جمیل موٹر سپورٹس کے تعاون سے کیا گیا۔
چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں 43 مرد و خواتین ڈرائیوروں نے 10 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ 4.2 کلو میٹر طویل ٹریک میں 30 موڑ ہیں، جبکہ اس کی بلندی سطح سمندر سے 1900 سے لے کر 2150 میٹر کے درمیان ہے۔ اسے مملکت کے مشکل ترین پہاڑی بلندی والے ٹریکس میں شمار کیا جاتا ہے۔
پہلے مرحلے میں مامون عمرو القبانی نے فاصلہ 3 منٹ 28 سیکنڈ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فیصل سفیان القبانی نے 3 منٹ اور 29 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ احمد عبدالرحمان القائدی 3 منٹ اور 42 سیکنڈ کے ساتھ تیسری نمبر پر رہے۔
مختلف کیٹیگریز میں مامون القبانی نے کلاس ون، احمد القائدی نے کلاس 2 اے، صابر الزلفی نے کلاس 2 بی، سلطان حمدی نے کلاس 3 اے، ابراہیم الشریدہ نے کلاس 3 بی، عبدالعزیز الفضیلی نے کلاس 4 اے، عبداللہ مومنہ نے کلاس 4 بی، فیصل نعمان نے کلاس 5 اے، عداللہ العمری نے کلاس 5 اے جبکہ حاتم الحازمی نے کلاس 5 بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کا پہلہ مرحلہ تنظیمی اعتبار سے کامیاب رہا، جس میں 38 مارشلز، فنی اور انتظامی عملے کے علاوہ طبی، امدادی اور سکیورٹی ٹیموں نے خدمات انجام دیں۔ مقابلوں کا انعقاد بہترین حفاظتی معیار کے مطابق ہوا۔
چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلے 17 اور 18 جولائی کو عقبہ المحمدیہ ٹریک پر ہوگا، جبکہ سیزن کا تیسرا اور آخری راونڈ 31 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔
