Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف 2026 سعودی ٹویوٹا ہِل کلائم چیمپیئن شپ کے فائنل راؤنڈ کی میزبانی کے لیے تیار

فائنل راؤنڈ، دوسرے مرحلے میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد منعقد ہو رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
طائف گورنریٹ کے علاقے الشفا میں واقع المحمدیہ ہِل 31 جولائی سے یکم اگست 2026 تک سعودی ٹویوٹا ہِل کلائم چیمپیئن شپ 2026 کے تیسرے اور آخری راؤنڈ کی میزبانی کرے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایونٹ سعودی آٹوموبیل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا جس کا انعقاد باخشب موٹرسپورٹ کرے گا جبکہ جمیل موٹرسپورٹ، جو چیمپیئن شپ کا آفیشل پارٹنر ہے اور برانڈشپ جو 2026 کے سیزن کا سٹریٹیجک پارٹنر ہے، اس کے شراکت دار ہوں گے۔
فائنل راؤنڈ، دوسرے مرحلے میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد منعقد ہو رہا ہے جہاں مامون القبانی نے مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی اور المحمدیہ ہِل پر ایک منٹ 42.301 سیکنڈ میں ٹریک کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ فیصل سفیان القبانی دوسرے جبکہ ربیع معید الاعور تیسرے نمبر پر رہے جس کے بعد سیزن ٹائٹلز کی دوڑ مزید دلچسپ اور سخت ہو گئی ہے۔
فائنل راؤنڈ میں لیڈیز کپ سمیت مجموعی طور پر 10 مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ یہ ریس چار اعشاریہ دو  کلومیٹر طویل ٹریک پر منعقد ہوگی جس میں 30 موڑ شامل ہیں اور جس کی بلندی سطحِ سمندر سے 1900 میٹر سے بڑھ کر تقریباً 2150 میٹر تک پہنچتی ہے۔ یہ راستہ اپنی تکنیکی پیچیدگی کے باعث ڈرائیوروں سے غیرمعمولی مہارت اور موڑوں پر بہترین کنٹرول کا تقاضا کرتا ہے۔
ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پہلے سرکاری پریکٹس سیشنز منعقد ہوں گے جن کے بعد مقابلے کے چار رنز کرائے جائیں گے۔ حتمی نتائج کا فیصلہ ہر ڈرائیور کے دو تیز ترین اوقات کی بنیاد پر کیا جائے گا جس سے آخری رنز تک مقابلہ کھلا اور سنسنی خیز رہے گا۔

شیئر: