Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول میں سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم بنانے کا عزم

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جمعے کو استنبول میں آرفور وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی تعاون اور ہر سطح پر باقاعدہ مشاورت کے ذریعے سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار اور فیصل بن فرحان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی برادرانہ تعلقات کو سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد نے مزید تقویت دی ہے۔
 دونوں وزارائے خارجہ نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

شیئر: