Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد کی جھیل نے زہریلا جھاگ اگلنا شروع کردیا

حیدرآباد دکن۔۔۔۔حیدرآباد کی رام کرشنا پورم جھیل میں پانی بھر گیا ہے اور پانی کے ساتھ زہریلی جھاگ بھی قریبی علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔اس سے پہلے بنگلور کی جھیلوں سے اسی طرح پانی اور جھاگ بہہ کر سڑکوں پر آجایا کرتے تھے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اب حیدرآباد کی جھیل بھی آلودہ ہوچکی ہے۔ یہ جھیل حیدرآباد کے لاکھوں گھروں کو پینے کا پانی بھی فراہم کرتی ہے۔ خیال ہے کہ قریبی فیکٹریوں کا زہریلا پانی اسی جھیل میں ڈالا جاتا ہے جبکہ انسانی فضلہ بھی جھیل میں پھینکا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ جھیل آلودہ ہوچکی ہے۔اس سال فروری میں بنگلور میں بھی گیلندر جھیل اس وقت آلودہ ہوگئی تھی جب جھیل کے قریب کچرے میں بڑی آگ لگ گئی تھی۔

شیئر: