Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ کا مال واپس کرنا ہوگا،مودی

  نئی دہلی....وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ غریبوں کو لوٹنے والوں کو لوٹ کا مال واپس کرنا ہو گا ۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے ایک دن بعد ہفتے کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا دھن رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جبکہ وہ کالا دھن ملک سے باہر لے جانے پر شیل کی 37 ہزار کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے ۔مشکوک لین دین پر دیگر 3 لاکھ کمپنیوں کے خلاف بھی جا نچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا گند صاف کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا سوئس بینکوں میں ہندوستانی کے ڈیپازٹس میں کمی کے بارے میں تازہ ترین اعداد وشمار اس کا ایک ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میںکمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لئے ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے اور مجھ میں یہ ہمت اور حوصلہ دیش بھگتی ہونے کی وجہ سے آیا ہے۔ 

 

شیئر: