Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزورلڈکپ،ہند نے پاکستان کو170رنز کا ہدف دیدیا

ڈربی ...ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں ہند نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔ہندوستانی کپتان میتھالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستانی کھلاڑی نشرہ سیندھو کی بولنگ کے سامنے ہند کی مضبوط بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ اوپنر پونم راوت نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن سوائے دیپتی شرما کے 28 رنز کے اور کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔پاکستان کی جانب سے بولنگ کے ساتھ بہترفیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔سشما ورما نے 33 ،جھولان گوسوامی 14 اور ہرمنپریت کور 10 رنز بنا سکیں۔ کپتان میتھالی راج 8 رنز بنا کر پویلین لوٹیں۔ہندوستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا ئے۔ نشرہ سیندھو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ یوسف نے12کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ڈیانا بیگ اور اسماویہ اقبال نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

 

شیئر: