Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایم ڈبلیو کی اسمار ٹ اسکوٹر

واشنگٹن۔۔۔۔بی ایم ڈبلیو مستقبل کیلئے موٹر سائیکلیں تیارکریگااور اس کا کہنا ہے کہ یہ ساری موٹر سائیکلیں بجلی سے چلا کرینگی۔ اس کے علاوہ ان موٹر سائیکلوں میں ریورس گیئربھی لگایا جائیگا تاکہ پارکنگ میں سہولت ہو۔ڈیش بورڈ بھی ہوگا جو ٹچ اسکرین ہوگااور اسے اپنے سوار کے آن لائن شیڈول سے جوڑا جائیگا تاکہ پتہ چل سکے کہ موٹر سائیکل سوار کہاں جارہا ہے۔یہ خود بخود اپنی منزل سیٹ کریگا اور ونڈ اسکرین پر راستہ بھی بتاتا رہے گا۔اس کی سیٹ بھی اسمارٹ ہوگی اور سوار اپنے حساب سے اسے ایڈجسٹ کرسکے گا۔ اگرچہ نئی موٹر سائیکل کا نظریہ بالکل جداگانہ ہے اور شاید اسی لئے بی ایم ڈبلیو نے اس کی رفتار کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تاہم کہا کہ جدید الیکٹرانک نظام کی وجہ سے اس کے سوار کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

شیئر: