Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں؟

لندن ۔۔۔۔۔کیا آپ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں؟درد رفع کرنیوالی ٹیبلیٹ نہ کھائیں بلکہ چہل قدمی کیلئے چلے جائیں ۔یہ بات سائنسدانوں نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ورزش سے برسوں سے ہونے والا کمر کے درد میں 16 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیاکہ شروع میں انہیں ہلکی ورزش کرنا چاہئے یعنی چل قدمی یا تیراکی لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ سخت ورزش شروع کرنی چاہئے۔ نیویارک میں اسپیشل سرجری کے اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں حرکت میں رہنا چاہئے اس سے کمر کا درد یقینا کم ہوگا۔ادھر انگلینڈ میں ماہرین نے ایک لاکھ58474افراد کے اعدادو شمار کا جائزہ لیا۔ ان لوگوں کو شروع میں کمر کا درد نہیں تھا لیکن جب ان سب نے ورزش چھوڑی تو درد شروع ہوگیا۔

شیئر: