Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی سفر اگلے سال شروع ہوسکتا ہے

لندن۔۔۔۔خلائی جہاز کی تیاری کرنیوالے ورجن ایئرلائنز کے مالک رچرڈ برانسن نے کہا ہے کہ خلاء میں جانیوالے طیارے کا پہلا تجربہ اسی سال شروع کرینگے جس کے بعد لوگوں کو خلاء میں پہنچانے کا کام 2018ء میں شروع ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے جو اسپیس شپ 2نامی طیارہ بنایا ہے وہ اگلے سال نومبر یا دسمبر میں روانہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے خلائی پروازوں کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میںبے شمار لوگ خلائی سفر کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے مقابلے بازی کا امکان ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہم فوری طور پر زیادہ خلائی جہاز نہیں تیار کرسکتے تاہم اس کی بہت زیادہ طلب پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم 24گھنٹے کی نوٹس پر روانہ ہوسکتے ہیں اور خلاء میں 2سیارے چھوڑ کر واپس بھی آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً 500کسٹمرز نے خلاء میں جانے کیلئے ابھی سے بکنگ کرالی ہے۔ ایک سفر پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا خرچہ ہوگا۔

شیئر: