کولکتہ۔۔۔۔۔کولکتہ پولیس نے بائیک چوروں کو پکڑنے کیلئے محبت کا جال بچھایا ۔ایک نوجوان خاتون کانسٹبل فون پر چوروں کے سرغنہ کو اپنے دام میں پھانستی ہے اور اس کے ساتھ روزانہ ہی باتیں کرتی ہے۔ یہ سلسلہ ایک ہفتے تک چلتا ہے۔ اس کے بعد وہ اسے ملاقات کی دعوت دیتی ہے اور پھر اسے کلیانی ایکسپریس وے میں کسی جگہ بلاتی ہے اور اسے پھول پیش کرتی ہے اسی دوران قریبی چھپے پولیس والے اسے پکڑ لیتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب اسی طرح کا جال پھینک کر پولیس والوں نے 2مسروقہ بائیک برآمد کرالیں۔ملزمان کے قبضے سے 45گلو گانجا بھی برآمد ہوا۔