Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ بہاولپور،آئل کمپنی قصور وار قرار

  اسلام آباد...بہاول پور آئل ٹینکر سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعداوگرانے آئل کمپنی شیل پٹرولیم کو قصور وار قرار دیا ہے۔ اوگرا نے آئل کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زخمیوں کو بھی فی کس 5 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ شیل کمپنی کا آئل ٹینکر کسی بھی مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا ۔ فٹنس سرٹیفکیٹ جعلی تھا اور وہ تکنیکی معیار پر بھی پورا نہیں اترتا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قاعدے کے مطابق 50 ہزار لٹر تیل کی نقل و حرکت کے لئے 5 ایکسل کا ٹینکر استعمال ہونا چاہیے تاہم سانحہ کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر 4 ایکسل کا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر غیر معیاری تھا جبکہ حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ بھی فوری حرکت میں نہ آئی ۔ موٹر وے پولیس نے بھی جائے وقوعہ سے لوگوں کو ہٹانے کے لئے ذمہ داری پوری نہیں کی جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد218 سے تجاوز کرگئی ہے۔

شیئر: