Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدبو بم۔۔۔ایک نیا ہتھیار

قنوج۔۔۔۔قنوج اگرچہ خوشبوؤں کا شہر کہلاتا ہے مگر اب وہاں کے عطاروں نے مظاہرین پر قابو پانے کیلئے ’’بدبوبم ‘‘تیار کرلیا ہے۔ قنوج میں قائم خوشبو کو فروغ دینے والے ایک ادارے ایف ایف ڈی سی کے سائنسدانوں نے ایک نادر قسم کا کیپسول تیار کیا ہے جسے وہ ’’بدبوبم‘‘کہتے ہیں ۔ جب بھی اسے مظاہرین پر استعمال کیا جائیگا تو اس کے پھٹنے کے بعد ناقابل برداشت بدبو پیدا ہوگی تاہم خاص بات یہ ہے کہ اس سے انسان کی صحت اور زندگی متاثر نہیں ہوگی۔ سائنسدانوں نے یہ کیپسول ادارے کے ڈائریکٹر کی زیر نگرانی تیار کیا ہے اور اسے مرکزی وزیر مملکت برائے چھوٹی صنعتیں گری راج سنگھ کو پیش کیاہے۔اس کے بعد انہوں نے وزارت دفاع کو آگاہ کیا۔ اب اس بدبو بم کا وزارت کی خصوصی ریسرچ برانچ میں جائزہ لیا جائیگا۔اس کی منظوری کے بعد ہندوستانی فوج اسے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کریگی۔

شیئر: