Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں بھینس لے جانیوالوں پر گئور کشکوں کا حملہ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم مودی نے 6دن پہلے ہی گئورکشکوں کو انتباہ دیا تھا کہ وہ گائے لے جانیوالوں پر حملے بند کردیں لیکن اس کے باوجودہفتے کو جنوب مغربی دہلی میں ایک ہجوم نے بھینس کے بچے کو گاڑی میں لے جانیوالے5افراد پرحملہ کردیا۔ ان گئو رکشکوں کا تعلق ہندودائیں بازو کی جماعت سے تھا۔ ہجوم نے اس گاڑی پر بھی پتھراؤ کیاجس میں یہ بھینس لے جائی جارہی تھی۔ پانچوں افراد کے چہروں اور ہاتھوں پر زخم آئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرین قریب ہی رہتے تھے۔ ملک بھر میں ابتک گئورکشک کئی مسلمانوں کو قتل کرچکے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنی طویل خاموشی توڑ کر پچھلے ہفتے ہی گئورکشکوں پر زور دیا تھا کہ وہ باز آجائیں تاہم حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان لوگوں کی غندہ گردی روکنے کیلئے کوئی زیادہ اقدامات نہیں کئے۔

شیئر: