نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے نجی اسپتالوں میں مفت آپریشن اسکیم شروع کی ہے۔ بی جے پی نے فوری طور پر اسے ان کی ناکامی سے تعبیر کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان نے کیا کہ اب دہلی کے رہائشیوں کو سرکاری اسپتال میں جا ن بچانے والے آپریشن کیلئے انتظام نہیں کرنا ہوگا کیونکہ وہ نجی اسپتالوں سے یہ آپریشن مفت کروا سکیں گے۔ دہلی حکومت نے دہلی،گڑگاؤں ، فرید آباد اور نوئیڈا کے ایسے 48اسپتالوں کو اسکیم میں شامل کیا ہے۔ حکومت نے 52بیماریوںکا ذکر کیا ہے جن کا مفت علاج ہوسکتا ہے۔ اس میں دل ، گردے ، پروسٹیڈ اور حلق جیسی بیماریوں کا علاج شامل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کسی مریض کو سرکاری اسپتال میں آپریشن کیلئے ایک ماہ میں تاریخ نہیں ملتی تو یہ اسپتال مریض کو نجی اسپتال ریفر کریگا اور حکومت اس کا سارا خرچ برداشت کریگی۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقین بنائیں گے کہ ہر شخص بڑا ہو یا چھوٹا صحت اور تعلیم کی اچھی سہولتوں سے فائدہ اٹھائے۔اسے اپنی آمدنی کا ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم یہ ثبوت دینا ہوگا کہ وہ دہلی کا رہائشی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مریض کو حق ہوگا کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی نجی اسپتال میں جائے۔