Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: تارکین وطن نوزائیدگان میں ہیپاٹائٹس بی کا انکشاف

لندن- - - - برطانیہ میں نوزائیدگان میں ہیپاٹائٹس کے اثرات بڑی تیزی سے پھیلنے لگے تھے جس کی وجہ سے حکومت بھی پریشان ہوگئی تھی اور اب صورتحال پر قابو پانے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ نوزائیدگان کو پیدا ہوتے ہی حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ صحت عامہ پر نظر رکھنے والے ادارے کی طرف سے پیش کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ متاثرین کی زیادہ تعداد تارکین وطن خاندان کے بچوں میں دیکھی گئی ہے جو 96 فیصد ہے۔ واضح ہو کہ ہیپاٹائٹس بی کے نتیجے میں جگر کا سرطان ہوسکتا ہے مگر اب ایک ایسا حفاظتی ٹیکہ تیار کرلیا گیا ہے جو ہیپاٹائٹس بی کے علاوہ دوسری پانچ بیماریوں سے بھی بچوں کو محفوظ رکھ سکے گا۔ یہ کارروائی اسی سال اگست شروع کی جائے گی۔ واضح ہو کہ ہیپاٹائٹس بی کے واقعات سب سے زیادہ نیم صحارائی افریقی ممالک میں پائے جاتے ہیں۔

شیئر: