Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ میں ترقیاتی کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ، مکہ گورنریٹ

منیٰ - - - - -  مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منیٰ میں جاری ترقیاتی کام کا پہلا مرحلہ 70 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔ سبق نیوز نے گورنریٹ ذرائع کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ منیٰ میں جاری ترقیاتی کام جس کا پہلا مرحلہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں العزیزیہ کے علاقے سے جمرات پیدل آنے والوں کے لئے)سایہ دار راستہ (بنایاجارہا ہے تاکہ حجاج کو سہولت ہو اور وہ آرام سے جمرات پہنچ سکیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ منیٰ 1 اور منیٰ 2 اسٹیشنز پر آمد ورفت کیلئے ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ مذکورہ مقامات پر کنکریٹ کے ستونوں کی تنصیب کا کام بھی 20 فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد ا ن پر شیڈ ڈالا جائے گا تاکہ عازمین کو دھوپ کی شدت سے بچایا جاسکے ۔ جمرات اسٹیشن 3 پر حجاج کی آمد و رفت کے لئے بنائے جانے والے پل کا کام 75 فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔

شیئر: