سعودی کمپنی ’البحری’ نے واضح طور پر اسرائیل کو شپمنٹس کی ٹرانسپورٹیشن سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پیر کو کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ’ کچھ میڈیا آوٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اسرائیل کےلیے شپمنٹس کی ٹرانسپورٹیشن سے متعلق لگائے گئے الزامات مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔‘
بحری نے میڈیا پر زور دیا کہ ’وہ معلومات کے درست ہونے کی تصدیق کریں اور جو وہی شائع کیا جائے جو وہ صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کرتے ہیں۔‘
بیان میں سعودی کمپنی نے اس بات کو دہرایا کہ ’وہ فلسطینی کاز کے حوالے سے مملکت کی پالیسیوں اور میری ٹائم نیویگیشن آپریشنز کو ریگولیٹ کرنے والے تمام مقامی اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی مکمل طور پر پر پابند ہے۔‘
کمپنی نے کہا’ اس نے کبھی کسی بھی شکل میں اسرائیل کو کوئی سامان یا شپمنٹ منتقل نہیں کی اور نہ ٹرانسپورٹیشن کرے گی۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’اس کی تمام آپریشنل سرگرمیاں سخت نگرانی اور سخت آڈیٹنگ کے طریقہ کار سے مشروط ہیں تاکہ متعلقہ ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنایا جا سکے۔‘
کمپنی نے یہ بھی کہا کہ’ وہ کسی بدنیتی پر مبنی الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے جو کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں یا اس کی پالیسیوں او موقف کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘