’دا سعودی سینٹر فار اکنامک بزنس‘ نے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ایکسپو 2025 میں سعودی پویلین میں ہونے والی ایک ورکشاپ میں اپنے کردار اور خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ورکشاپ کا مقصد ایک ایسے ماڈل کو متعارف کرانا تھا جو مملکت کے کاروباری شعبے کو حکومتی خدمات بہم پہنچائے۔
مزید پڑھیں
-
اوساکا ایکسپو 2025 ، سعودی پیویلین زائرین کی توجہ کا مرکزNode ID: 892066
-
جاپان کے اوساکا ایکسپو میں سعودی فیشن کی دھومNode ID: 892541
ورکشاپ کے دوران ’دا سعودی سینٹر فار اکنامک بزنس‘ نے اپنے اس کردار پر بات کی جس سے مملکت میں کاروباری ماحول میں دلچسپی اور توجہ میں اضافہ ہوا ہے۔
سینٹر نے اس خاص اور موثر انداز کا بھی تذکرہ کیا جس کے تحت بزنس شروع کرنے کے لیے طریقِ کار میں سہولت دی جاتی ہے۔
ورکشاپ میں اس بات کا بالخصوص اظہار کیا گیا کہ بزنس سینٹر کی خدمات، اُن سرمایہ کاروں کے سفر کو کیسے آسان بنا رہی ہیں جو سعودی مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں اور معاشی معاملات میں پیسہ لگانے کے خواہشمند ہیں۔
اس ورکشاپ میں جاپان کے بزنس لیڈر اور وہ لوگ بھی شریک ہوئے جو سعودی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
’دا سعودی سینٹر فار اکنامک بزنس‘ بزنس کے شعبے کو چھ ہزار سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے جس میں اسے 62 حکومتی اداروں کا تعاون حاصل ہوتا ہے۔
یہ سب کچھ ایک ہے پلیٹ فارم پر مہیا کیا جاتا ہے جس کا مقصد مملکت کو بزنس کے شعبے میں بہترین کوالٹی کی خدمات فراہم کرنے والے رہنما ممالک کی صفوں میں شامل کرنا ہے۔