لکھنؤ------اٹاوہ میں ایک شادی شدہ عورت کو زندہ جلادیا گیا ۔ مرنے والی عورت نے اپنے نزعی بیان میں ساس، سسر، نند اور اپنے شوہر پر الزام لگایا ہے کہ ان لوگوں نے جہیز کے مطالبے پر اس کو جلایا ۔ اسپتال میں مجسٹریٹ کے سامنے مرنے والی عورت سپنا بیان دینے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔ پولیس اس بیان کی روشنی میں اسکے سسرال والوں کو تلاش کر رہی ہے لیکن سب فرار ہیں۔ دوسری جانب سپنا کی ماں بہن اور بھائی نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے 8 لاکھ روپئے جہیز میں دینے کا مطالبہ کر رہے تھے جس کے لئے وہ سپنا کو اکثر پریشان کرتے رہتے تھے۔