Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: بارودی سرنگ پھٹنے سے اہلکار شہید

ریاض: عسیر ریجن کی سرحدی پٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اتوار کو صبح 7بجے سرحد کی نگرانی پر مامور سیکیورٹی فورس کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ عسیر ریجن میںسرحدی علاقہ مرکز المسیال میں بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے باعث اہلکار عاطی بن مردد الجدعانی موقع پر شہید ہوگئے۔ 
 

شیئر: