جدہ۔۔۔۔۔سعودی دفتر خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار کے ذریعے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ سعودی عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے جاں بحق ہونیوالوں کے اعزہ ، افغان حکومت اور عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونیوالوں کی فوری شفاء کی آرزو ظاہر کی۔ سعودی عرب نے افغانستان کو دہشتگرد ی اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی مدد کا اعادہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔