سعودی ولی عہد اور اماراتی صدر میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
جمعرات 14 اگست 2025 23:38
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان جمعرات کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی خصوصا خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشتترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
