متحدہ عرب امارات کی قیادت نے پاکستان کے یوم آزادی پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کو تہنیت کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ان کے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اس موقع پر نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر، نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے بھی صدر آصف زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔