Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی پولیس کے نسل پرستانہ رویہ کیخلاف لندن میں مظاہرہ

لندن ------ سیکڑوں برطانوی شہریوں نے پولیس کے نسل پرستانہ رویئے اور سیاہ فام نوجوان کے قتل کیخلاف دارالحکومت لندن میں مظاہرہ کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں برطانوی شہری، لندن کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جوانوں کے قتل کی مذمت میں نعرے لگائے۔نسل پرستی کیخلاف کام کرنے والی ایک تنظیم کی اپیل پر لندن پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے پولیس کو20 سالہ سیاہ فام نوجوان کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔مظاہرین نے برطانیہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے متعصبانہ سلوک کیخلاف بھی نعرے لگائے۔لندن پولیس نے ہفتے کے روز ایک سیاہ فام نوجوان کا پیچھا کرتے ہوئے اسے شہر کے مشرقی علاقے میں واقع شاپنگ مال میں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔سرکاری رپورٹوں اور اعداد و شمار سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ اکثر اوقات، سیاہ فاموں اور دوسری نسلی اقلیتوں کے ساتھ برطانوی پولیس کا رویہ انتہائی تشدد آمیز ہوتا ہے۔

شیئر: