Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد روانہ

مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز نے رخصت کیا (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد جمعرات کی شب وطن واپس روانہ ہو گئے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم  شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کےنائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز، ریاض میں  پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

شیئر: