Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیالی رمضان: نخلستان میں العلا کی مہمان نوازی، ثقافت اور روایات کی جھلک

العلا کمشنری دادان کوکنگ آرٹس سینٹر میں ماہِ صیام کے حوالے سے رمضان نائٹس (لیالی رمضان) کے عنوان سے خصوصی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے جو پام اوئیسس میں واقع ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ایونٹ مقامی افراد اور وزیٹرز کو متنوع سرگرمیوں اور مقامی پکوانوں کے ساتھ رمضان المبارک کا منفرد تجربہ فراہم کر رہا ہے۔
یہاں  آنے والے مہمان ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ علاقائی پکوانوں اور العلا کی زرعی پیداوار سے تیار کردہ خصوصی پکوان سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں جو نخلستانی ماحول اور اس کے زرعی ورثے سے مقامی معاشرے کے گہرے تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔
’لیالی رمضان‘ ایونٹ اس خطے کے ثقافتی اور غذائی ورثے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مقامی افراد اور سیاح قدرتی ماحول میں خوشگوار لمحات گزار سکتے ہیں، جہاں مہمان نوازی، سماجی روابط اور روایتوں کی جھلک نمایاں طور پر نظر آتی ہے جو العلا کی اقدار اور انفرادیت کی عکاسی کرتی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق العلا کے نخلستانوں میں تقریبا 41 لاکھ 44 ہزار کھجور کے درخت ہیں جو کم و بیش 16 ہزار 485 ییکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں، یہاں سالانہ تقریباً ایک لاکھ 68 ہزار 31 ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔
علاقے کی مشہورکھجوروں میں ’برنی‘ سرفہرست ہے جو اپنے ذائقے اور سائز کی وجہ سے بھی شہرت کی حامل ہے۔ برنی کھجور کو مملکت میں پسند کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: