ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ تخریبی افکار پھیلانے والی ویب سائٹ اور قیادت کی بابت شکوک و شبہات میں مبتلا کرنیوالے افکار رائج کرنیوالے چینلز سے ہوشیار رہا جائے۔ مفتی اعلیٰ نے عوام سے کہا کہ وہ اس ملک کے امن و امان ، استحکام اور خوشحالی پر اللہ کا شکر ادا کریں۔یاد رکھیں کہ سوشل میڈیا اور متعدد چینلز ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلانے پر آمادہ کرنے کیلئے قائدین کیخلاف شکوک و شبہات پھیلا رہے ہیں ان سے ہوشیار رہا جائے۔ یہ لوگ ملک و قوم کے دشمن ہیں۔نوجوانوں کے اخلاق ، ان کے دینی مزاج اور ملک کے امن و امان کو برباد کرنے کے درپے ہیں۔