سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبہ خبیر پختونخوا میں سیلاب متاثرین میں دو ہزار 680 فوڈ باسکٹس، پنجاب کے ضلع راجن پور، اس کے ساتھ کشمیر کے مظفر آباد، کوٹلی اور بھمبیر اضلاع میں دو ہزار 300 فوڈ باکسٹس تقسیم کی ہیں۔
پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے میں اس امداد سے خیبر پختونخوا میں 16 ہزار سے زیادہ جبکہ پنجاب اور کشیمر کےاضلاع میں 18 ہزار سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا۔

ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے والی ہیومنٹیرین اور ریلیف ایڈ کا حصہ ہے تاکہ لوگوں کے مصائب کو کم کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں طورخم بارڈر کراسنگ پر عمری کیمپ میں 105 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں، جس سے پاکستان سے آنے والے 603 افغان باشندوں کو فائدہ پہنچا۔