Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میراث اور سیاحت‘ ’الباحہ سمر سیزن‘ میں مزید دو ہفتے کی توسیع

گورنر نے لوگوں کی جوق در جوق شرکت کے باعث توسیع کی ہدایت کی (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز نے ’الباحہ سمر‘ کی سرگرمیوں اور پروگرام میں مزید دو ہفتوں کے لیے توسیع کی ہدایت کی ہے۔
یہ توسیع ’الباحہ۔۔۔میراث اور سیاحت‘ کے سلوگن کے ساتھ کی جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق گورنر کی جانب سے توسیع کی ہدایت ’الباحہ سمر‘ کے پروگرام کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں میں لوگوں کی جوق در جوق شرکت کے باعث کی گئی ہے۔
 اس کا ایک مقصد یہاں آنے والوں کو سیاحت سے لطف اندوز ہونے اور تفریحی مشاغل کا بھر پور مزا لینے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے جو اس موسم میں اپنے انتہا کو پہنچے ہوتے ہیں۔
یہ توسیع گورنر کی طرف سے امداد و تعاون کے اس فریم ورک کے اندر ہے جس کے تحت الباحہ کی پوزیشن کو قومی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی منزل کے طور پر مزید بہتر بنانا ہے۔
الباحہ اپنے قدرتی وسائل اور متنوع سرگرمیوں کی وجہ سے خاص طور پر جانا جاتا ہے جہاں سیاحت، میراث، ثقافت اور فنون بھی یکجا ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ الباحہ میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں اور سرگرمیوں میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ یہاں بچے اور خاندان مل کر آئیں اور اچھا وقت گزاریں۔
ڈاکٹر علی بن محمد السواط نے، جو الباحہ ریجن کے میئر اور ’الباحہ سمر‘ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کہا  کہ ’گورنر کی طرف سے اس پروگرام کو مزید دو ہفتے تک توسیع دینے کی ہدایت کا اطلاق پارکوں میں ہونے والی سرگرمیوں، ورثے سے متعلق مارکیٹوں اور سیاحتی سائٹس پر بھی ہوگا۔‘

 

شیئر: