سعودی عرب میں ویڈیو گیمز سیکٹر میں گزشتہ دو برسوں میں غیرمعمولی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ وڈیو گیمز کنسولز کی درآمدات 2.4 ملین یونٹس تک پہنچ گئیں۔
ایس پی اے نے سعودی زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا 2024 میں 1.7 ملین سے زیادہ یونٹس درآمد کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ کپ جاری، 70 ملین ڈالر کے انعاماتNode ID: 892246
-
ریاض میں جاری ای سپورٹس ورلڈ کپ میں جاپانی ثقافت کی جھلکNode ID: 892462
جبکہ 2025 میں اب تک 6 لاکھ 84 ہزار 489 سے زیادہ یونٹس درآمد کیے جا چکے ہیں، چین، جاپان اور امریکہ سرفہرست سپلائرز رہے۔
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کی جاری کردہ سعودی انٹر نیٹ رپورٹ 2024 میں ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر میں نمایاں بہتری کو اجاگر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں وڈیو گیمز کے استعمال کے رجحانات کا بھی ذکر ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے سمارٹ ڈیوائسز سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پلیٹ فار م ہے (24.2 فیصد یوزر) اس کے بعد پلے سٹین ہے (23.8 فیصد یوزر)۔
پلے سٹیشن 10 سے 19 سال کی عمر کے گروپ کےلیے اکثریتی پلیٹ فارم ہے۔ وائٹ آوٹ سروائیول، روبلوکس اور سب وے سرفرز سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کیے جانے والے موبائل گیمز تھے۔

یادر ہے سعودی عرب میں 7 جولائی سے ای سپورٹس ورلڈ کپ کا آغاز ہوا ہے جو 24 اگست تک جاری رہے گا۔
84 ممالک کے 200 کلبوں سے تعلق رکھنے والے ڈھائی ہزار سے زیادہ پروفیشنل پلیئر 25 مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
گیمنگ کی دنیا کے سب سے بڑے انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے۔
سعودی عرب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتوں میں سے گیمنگ کی صنعت غیر معمولی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔
مملکت میں اس وقت 21.2 ملین گیمرز موجود ہیں،اس انڈسٹری میں4.1 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے یہ دنیا کی 19ویں بڑی مارکیٹ بن گئی ہے۔