Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں غلط اثاثے جمع کرانیکی سزا 6ماہ

نئی دہلی۔۔۔۔اگرچہ پاکستان میں غلط اثاثے جمع کرانے پر نواز شریف کو نااہل قراردیا گیا ہے لیکن ہندوستان میں اگر کوئی ممبر پارلیمنٹ یا رکن اسمبلی ایسا کرتا ہے تو اسے یا تو صرف جرمانہ کردیا جاتا ہے یا زیادہ سے زیادہ 6ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔ پیپلز ایکٹ میں ایسی کوئی دفعہ نہیں جس کے نتیجے میں جعلی حلف نامہ بھرنے والے کسی منتخب رکن کو نااہل قراردیا جائے۔ 6ماہ جیل کے باوجود اس ایکٹ میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ وہ رکن اسمبلی خود بخود نااہل قرارپائے گا۔ یا آئندہ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ یہ ایکٹ خاطیوں کو نرم سزا دیتا ہے۔

شیئر: