Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد لیبر پر50ہزار ریال جرمانہ اور6ماہ قید کی سزا

 
ریاض:سعودی عرب میں آزاد لیبر پر50ہزار ریال جرمانہ اور6ماہ قید کی سزا ہو گی ۔ محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا ہے کہ آزاد لیبرکے خلاف سزاؤں کا سلسلہ رفتہ رفتہ نافذ ہو گا ۔ شروعات 10ہزار ریال جرمانے سے ہو گی ۔اسے پہلی خلاف ورزی پرمملکت سے بیدخل کیا جائے گا ۔ دوسری مرتبہ گرفتار ہونے کی صورت میں جرمانہ 25ہزار ، ایک ماہ قید اور مملکت سے بیدخلی کی سزا دی جائے گی ۔تیسری مرتبہ پکڑے جانے پر 50ہزار ریال جرمانہ ، 6ماہ قید اور مملکت سے بیدخلی کی سزا ہو گی ۔
 

شیئر: