Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موم بتی بجھانے سے کیک پر بیکٹیریا کے حملے

لندن۔۔۔۔کیک پر لگی موم بتیاں بجھانے سے کیک پر 14سو فیصد زیادہ بیکٹیریا آجاتے ہیں۔ کلیمنس یونیورسٹی کے ریسرچرز کا کہنا ہے کہ ایسے لوگو جو یہ کیک کھاتے ہیں ان کے جسم میں یہ بیکٹیریا پہنچتے ہیں۔ اس تحقیق کے مصنف ڈاکٹرڈائسن کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹیریا انسان کیلئے نقصان دہ نہیں۔ نئے اعدادوشمار کے مطابق جنوبی کیرولینا یونیورسٹی کے ریسرچرز کی ایک ٹیم نے پھونکوں سے کیک پر لگی موم بتیوں کو بجھانے کے بعد انسان کے جسم سے نکلنے والے جراثیم پر تحقیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پھونکوں کے نتیجے میں بیکٹیریا کیک پر آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ان بیکٹیریا کی گنتی کی جاسکے لیکن یہ بات طے ہے کہ ان میں سے کوئی بھی بیکٹیریا ضرررساں نہیں تھا۔

شیئر: