Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،سابق عالمی چیمپیئن جان شیر

اسلام آباد:سابق عالمی چیمپیئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جاپان جونیئر ا سکواش کا ٹائٹل جیت کرثابت کر دیا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں امریکہ، جاپان، چین، ملائیشیا ، ہانگ کانگ، آسٹریلیا اور دیگر مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپیئن شپ میں انڈر17- کا ٹائٹل حارث قاسم، انڈر15- کا ٹائٹل اسد اللہ اور انڈر13- کا ٹائٹل حذیفہ ابراہیم نے اپنے، اپنے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے ملک لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ یہ کھلاڑی مزید ایونٹس میں کامیابی حاصل کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئےں تاکہ کھیلوں کا معیار بہتر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل ا سکواش بحال ہو چکی ہے جس کا کریڈٹ پاکستان ا سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر ا سٹاف سہیل امان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے اور اس کی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرنے والی قوم ہے۔

شیئر: