کامیاب بزنس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کے پاس بڑا سرمایہ ہو بلکہ اس کے لیے ایک اچھا آئیڈیا ہونا چاہیے۔ رفاہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم راجہ اسامہ خان نے کچھ ایسا ہی کر دکھایا ہے۔
اسلام آباد میں کافی شاپ کھولنے کے لیے ان کے پاس سرمایہ نہیں تھا تو بس انہوں نے اس کام کے لیے ایک منفرد بیگ پیک تیار کروایا جس پر وہ چلتے پھرتے کافی سیل کر رہے ہیں۔
اسلام آباد کے شہری نہ صرف ان کی کافی بلکہ ان کے اس منفرد انداز کی وجہ سے بھی ان کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ مزید جانیے اردو نیوز کے حسن ناصر خان کی رپورٹ میں۔