پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ تہوار نفرت، عدم برداشت اور مایوسی کی تاریکی پر روشنی، امید اور پرامن بقائے باہمی کی فتح کی علامت ہے۔‘
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری ہونے والے پیغام کے مطابق ’وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی کی روشنیاں انسانی تعلقات اور سماجی زندگی میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں اور ایک روشن، خوشحال اور پرامید مستقبل پر پختہ یقین اس تہوار کی بنیادی روح ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’روشنی کا اندھیرے پر غلبہ‘، انڈیا میں دیوالی کا جشنNode ID: 896129
’پاکستانی ہندو برادری قومی تانے بانے کا اہم حصہ ہے‘
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ہندو برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’وہ ملک کے قومی تانے بانے کا ایک محترم اور لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں ہندو برادری کی گراں قدر خدمات قابلِ ستائش ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا آئین اقلیتوں کے مذہبی اور شہری حقوق کے تحفظ کی کامل ضمانت دیتا ہے، اور حکومت بلا تفریقِ مذہب، رنگ اور نسل تمام شہریوں کی عزت، وقار اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔‘
Warmest felicitations to all those celebrating Diwali in Pakistan and around the world. May this Festival of Lights bring you peace, health, happiness and prosperity. Happy Diwali!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 8, 2026












