اسلام آباد میں جاری ’پاکستان ٹورزم فیسٹیول‘ میں جہاں مختلف ثقافتی رنگ نمایاں ہیں، وہیں گاڑیوں کے شائقین کے لیے ایک شاندار کار شو بھی سجایا گیا ہے۔ اس میلے میں ایک طرف جدید اور جدید ترین گاڑیاں موجود ہیں، تو دوسری جانب دہائیوں پرانی کلاسک، اینٹیک اور ونٹیج کاریں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان تاریخی شاہکاروں کی چمک دمک اور دیکھ بھال کار لوورز کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ مزید تفصیلات اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی کی اس ویڈیو رپورٹ میں: