Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 50جزیروں میں عالمی معیار کے سیاحتی مراکز قائم ہوں گے

ریاض: سعودی عرب کے 50جزیروں میں عالمی معیار کے سیاحتی منصوبے قائم ہوں گے۔ قدرتی حسن سے مالا جزیروںمیں ایئرپورٹ، ہوٹل، سیاحتی مراکز اور سمندری سیاحت کے تمام منصوبے بنائیں جائیں گے۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر اور منگل (31جون اور یکم اگست) کی درمیانی شب منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الوجہ اور املج کے درمیان جزائر میں سیاحتی مراکز کے منصوبے کو ”بحیرہ احمر منصوبہ“ کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں 50سے زائد جزیروں میں عالمی معیار کے سیاحتی مراکز قائم ہوں گے۔ دنیا بھر سے سیاح ویزے کے بغیر یہاں آئیں گے۔ جزائر میں ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ بحیرہ احمر منصوبہ کا سنگ بنیاد2019ءکے آخری چوتھائی میں ڈالا جائے گا ۔ اس کے پہلے مرحلے کی تکمیل 2022ءتک ہوگی۔
 

بحیرہ احمر منصوبہ کی وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں:

http://bit.ly/2vdjOYl

 
 

شیئر: