Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی کرکٹ رینکنگ :اظہر علی کی گھر بیٹھے ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگئے

    دبئی :آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی حالیہ دنوں میں بغیر کوئی میچ کھیلے 2 درجے ترقی کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر آ گئے۔آئی سی سی نے ہند اور سری لنکا کے پہلے، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ بیٹنگ میں پاکستان کے اظہر علی کی گھر بیٹھے 2 درجے ترقی ہو گئی اور وہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کی جگہ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔بیٹنگ رینکنگ کی ابتدائی پہلی 5 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اسٹیوا سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، جوئے روٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور ویراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔ اظہر علی اور ڈیوڈ وارنر 2,2 درجے بہتری کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں، کوئنٹن ڈی کوک 2 درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں، جونی بیئراسٹو 3 درجہ آگے آتے ہوئے 9 ویں اور ہاشم آملہ 3 درجہ تنزلی کے ساتھ ٹاپ 10 سے اخراج کے دہانے پر آ گئے ہیں۔بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، یاسر شاہ 14 ویں پوزیشن پرہیں۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ہندوستانی ا سپنر رویندرا جڈیجہ بدستور بولرز میں سرفہرست ہیں جبکہ ان کے ساتھی روی چندرن ایشون نے رنگانا ہیرتھ کو ایک درجہ پیچھے دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔جیمز اینڈرسن نے جوش ہیزل ووڈ کی جگہ چوتھی پوزیشن سنبھالی ہے، کاگیسو ربادا بدستور چھٹے، ڈیل اسٹین ایک درجہ بہتری کےساتھ 7 ویں،ا سٹورٹ براڈ 2 درجہ پیچھے جاتے ہوئے 8 ویں جبکہ ورنن فلینڈر اور نیل ویگنر بدستور 9 ویں اور 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل راونڈرز کی پہلی چار پوزیشنز میں تبدیلی نہیں ہوئی، انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس ایک درجہ بہتری کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

شیئر: