Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: بینک صارفین کو لوٹنے والا ایشیائی گروہ گرفتار

دبئی: دبئی پولیس نے بینک صارفین کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ گروہ کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی سٹی پولیس کے سربراہ بریگیڈئیر احمد سیف بن زیتون نے بتایا کہ گروہ کے افراد بینک صارفین کو لوٹا کرتے تھے۔ دو مختلف واقعات کی اندراج کرنے والے صارفین میں سے ایک نے بتایا کہ وہ بینک سے 20ہزار درہم لے کر نکلا تھا کہ گروہ کے افراد نے اس کا تعاقب کیا اور پھر ایک جگہ پر پہنچ کر رقم لے کر فرار ہوگئے جبکہ دوسرے صارف نے بتایا کہ وہ رقم نکال کر گاڑی میں بیٹھا تھا کہ گروہ میں سے ایک آدمی نے اسے کہا کہ گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے۔ جب وہ گاڑی سے ٹائر چیک کرنے کے لئے اترا تو گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور آدمی پیسنجر سیٹ کا دروازہ کھول کر رقم لے کر فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر دبئی پولیس نے گروہ کے افراد کو تلاش کرنے کےلئے ٹیم تشکیل دی جس نے اسے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: