Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام: بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے

انتظامیہ نے زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار کو مکہ مکرمہ میں بارش کی اطلاعات ہیں۔ کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔
الاخباریہ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا گیا۔
یاد رہے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔

 

شیئر: