سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ
اتوار 27 ستمبر 2026 19:42
دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے علاقائی صورتحال پر بات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اتوار کو ملائیشیا کے ہم منصب محمد خالد بن نور دین نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور ملائیشیا کے تعلقات کے پہلوؤں، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے حالیہ علاقائی صورتحال کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات کی گئی۔
