Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16سالہ ہندوستانی بچے کی گوگل میں ملازمت کی تحقیقات

چنڈی گڑھ۔۔۔۔چنڈی گڑھ انتظامیہ نے اسکول کے ایک بچے کو گوگل میں ملازمت دینے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔اسے 4لاکھ روپے ماہانہ کی تنخواہ دی جائیگی۔یہ بچہ ہرشد شرما ہے جو گوگل میں ٹریننگ حاصل کریگا۔اس نے چنڈی گڑھ کے گورنمنٹ ماڈل سینیئر سیکنڈری اسکول سے میٹرک کیا ہے اور اسے گوگل نے گرافک ڈیزائننگ کیلئے منتخب کیا ہے۔ ٹریننگ ختم ہونے کے بعد اس کی ماہانہ آمدنی 12لاکھ روپے ہوجائیگی جبکہ سال بھر میں ایک کروڑ 44لاکھ روپے تنخواہ ہوگی۔اسکو ل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی اس بچے کو گوگل میں ملازمت کا کوئی علم نہیں اور ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔اسکی ٹیچر نے کہا کہ ہرشد نے اسکول آکر ہمیں گوگل میں انتخاب کی خبر دی تھی۔تاہم اس سلسلے میں گوگل کا کوئی خط نہیں دکھایا۔

شیئر: