جدہ سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ ایگزیبیشن 2026 کی میزبانی کرے گا
مملکت دنیا کی پُرکشش فوڈ مینوفیکچرنگ مارکیٹیوں میں سے ایک ہے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ ایگزیبیشن 2026 اتوار 27 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جو ’سُپر ڈوم‘ میں 29 ستبمر تک جاری رہے گی۔
ایس پی اے کے مطابق اس نمائش میں حکومتی اور ریگولٹری اداروں کے ساتھ مقامی، بین الاقوامی، علاقائی کمپنیوں اور مینو فیکچرنگ پلانٹس کی بھر پور شرکت ہے جو مملکت میں فوڈ اینڈ بیوریج سیکٹر کے مستقبل کی تشکیل کر رہے ہیں۔
یہ نمائش اور اس کے ساتھ ہونے والی کانفرنس خریداروں، مینو فیکچرز، ریگولیٹرز اور انڈسٹری لیڈرز کو یکجا کرتی ہے۔ مہارتوں کے تبادلے، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع تلاش کرنے، مملکت کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر سٹریٹیجک شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔
سعودی عرب دنیا کی سب سے پُرکشش فوڈ مینوفیکچرنگ مارکیٹیوں میں سے ایک ہے جس کا محرک صنعتی توسیع، لوکلائزیشن پروگرام، مینو فیکچرنگ فیسیلیٹیز میں سرمایہ کاری، پروسیسنگ ایکوپمنٹ، پیکیجنگ سلوشنز اور آٹومیشن سسٹمز سپلائرز کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔
یہ نمائش مملکت کی وسعت پذیر مینو فیکچرنگ مارکیٹ کو ایکسپلور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جہاں مینو فیکچرز بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافے اور فیسیلیٹیز کی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
