Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب واپس آنے والے شامی خاندانوں کی مدد کرے گا، معاہدے پر دستخط

پروگرام کے تحت 987 تباہ شدہ گھروں کو بحال کیا جائے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبدللہ الربیعہ سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین برہم صالح نے ملاقات کی ہے۔
 ملاقات میں جاری تعاون کو بڑھانے، پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی مدد اور دنیا بھر میں ان کے مصائب کو کم کرنے کے حوالے سے انسانی اور امدادی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق مشترکہ پروگرام اور منصوبوں کے حوالے سے حالیہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدللہ الربیعہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین برہم صالح کے ساتھ  ایک مشترکہ ایگزیکٹیو پروگرام پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مقصد آئندہ موسم سرما کے دوران اپنے ملک واپس آنے والے شامی خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔
پروگرام کے تحت 987 تباہ شدہ گھروں کو بحال کیا جائے گا تاکہ انہیں محفوظ اور رہائش کے قابل بنایا جا سکے۔

متاثرہ خاندانوں کو شدید سردی سے بچانے کے لیے 10 ہزار 768 ونٹر کٹس تقسیم کی جائیں گی جن میں کمبل، ترپال، موسم سرما کے ملبوسات اور جیکٹس شامل ہیں۔
ان اقدامات سے حلب، ریف دمشق، دیر الزور، ادلب اور حمص گورنریٹ میں 58 ہزار 625 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ ان میں ضرورت مند افراد، خاندانوں کی خواتین سربراہ، بیوہ خواتین، بچے اور معمر افراد شامل ہیں۔

 

شیئر: