Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیٹ بیلٹ باندھنا کیوں ضروری ہے؟

لندن ....کار میں بیٹھ کر پہلا کام سیٹ بیلٹ باندھنا ہونا چاہئے۔ میڈیکل ماہرین کا کہناہے کہ حادثے کی صورت میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان چہرے کو پہنچتا ہے۔ امریکہ میں ایک اسپتال میں ایسی خاتون کو لایا گیا جن کی کھوپڑی اور چہرہ ٹوٹ پھوٹ گیا تھا۔ اسکے علاوہ ان کے اوپر اور نیچے کے جبڑے ایک ساتھ مل گئے تھے۔ بعد میں انکی پلاسٹک سرجری کی گئی اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ آنکھوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔اس خاتون کا علاج کئی گھنٹے جاری رہا تھا۔

شیئر: