Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل آرٹس انسٹیٹیوٹ میں ورثے کی تربیتی پروگرام مکمل

یہ پروگرام جدہ میں منعقد کیا گیا اور دو ہفتے تک جاری رہا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں روایتی آرٹس کے رائل انسٹیٹیوٹ نے تربیت کا ایک جامع پروگرام مکمل کر لیا جس میں ثقافتی میراث کو دستاویزی بنانا اور اسے ڈیجیٹلی محفوظ کرنا شامل ہے۔
 یہ تربیتی پروگرام ’سعودی کلچرل میموری سینٹر‘ کے ساتھ مل کر ترتیب دیا گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پروگرام جدہ میں منعقد کیا گیا اور دو ہفتے تک جاری رہا۔
اس انیشیٹیو کے لیے ثقافتی ورثے کے پرفیشنلز اور ڈیجیٹل آرکائیونگ کے ماہرین ایک مقام پر اکٹھے ہوئے جہاں انھوں نے 15 دن میں ایک بھرپور نصاب پر کام کیا جس میں نظریاتی بنیادوں کو عملی شکل دے کر تربیت کا حصہ بنایا گیا تھا۔
اس تربیتی پروگرام کے شرکا نے کسی چیز کو دستاویزی بنانے کے لیے کلچرل پروجیکٹ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ضروری بنیادی قابلیتوں کو بھی حاصل کیا۔
اس کام کے دوران تربیت حاصل کرنے والوں کو اس شعبے میں آج کل کے جدید ترین طریقوں سے بھی روشناس کرایا گیا اور انھیں اس کا استعمال اچھی طرح سکھایا گیا۔
یہ تربیتی پروگرام، رائل انسٹیٹیوٹ کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی سطح پر سپیشلائزڈ ٹیلنٹ کو تلاش کرنا، اس کی نوک پلک درست کرنا اور ثقافتی میراث کو کیریئر کی منزل کے ایک قابلِ عمل راستے کے طور پر استوار کرنا ہے۔
یہ کوشش ادارے کے اس مشن کا ایک تسلسل ہے جس کے تحت خاص طور پر ایک ایسے وقت پر ثقافتی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے قومی شناخت کی حفاظت کرنا ہے جب سعودی عرب 2025 کو دستکاری کے سال کے طور پر منا رہا ہے۔
روایتی فنون کا رائل انسٹیٹیوٹ، مملکت کے ثقافتی تعارف کو ریجن اور بین الاقوامی طور پر بلند کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
 انسٹیٹیوٹ روایتی فنکارانہ سرگرمیوں میں پیش پیش رہتا ہے، ہنر مندوں اور ثقافت میں جدت پسندوں کے کمال کی تقریبات دھوم دھام سے مناتا ہے اور اس میدان میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ مستند تکنیکوں کو محفوظ کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔
انسٹیٹیوٹ ان افراد کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے جو اس مہارتوں کو سیکھنے، ان میں طاق ہونے اور روایتی فنون کی پرورش اور ترقی کے لیے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

شیئر: