Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی لبنان میں دھماکے سے 6 فوجیوں کی ہلاکت، سعودی عرب کی تعزیت

لبنانی فوجی حزب اللہ کے ایک مرکز سے گولہ بارود منتقل کررہے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سنیچر کو جنوبی لبنان میں ایک اسلحہ ڈپو کا معائنہ کرنے اور اس میں موجود سامان کو تلف کرنے کے دوران دھماکے میں چھ  لبنانی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
فوجی ذرائع کا کہنا ہے لبنانی فوجی حزب اللہ کے ایک مرکز سے گولہ بارود منتقل کررہے تھے کہ دھماکا ہوا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی طرف سے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت، لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجپتی کا اظہار کیا۔
بیان میں لبنانی حکومت کی خود مختاری کو پورے ملک تک بڑھانے، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے، لبنان اور اس کے عوام کی خوشحالی میں کردار کے حوالے سے لبنانی فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد لبنانی فورسز جنوبی لبنان میں تعینات ہو رہی ہیں اور حزب اللہ کے انفرا سٹرکچر کو ختم کیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ اس ہفتے لبنانی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے فیصلے کے بعد پیش آیا ہے۔

 

شیئر: